تحصیل پنڈدادنخان میں عثمان شریف گوندل پٹرولیم پر ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا


پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈدادنخان میں عثمان شریف گوندل پٹرولیم پر ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا جسمیں ایک ہزار سے زائد خواتین و حضرات نے آنکھوں کا فری معائنہ اور ادویات کے ہمراہ مفت عینکیں حاصل کیں عثمان شریف موڑ پر نئی تعمیر شدہ محمدی مارکی میں لگائے گئے فری آئی کیمپ کے روح و رواں گوندل ویلفیئر فورم کے ممبر سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل۔حاجی محمد اسلم گوندل اور چوہدری اصغر گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ اس فری آئی کیمپ کے قیام کا مقصد علاقے کے لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خوشنودی خدا ہے اس مشن کو چلانے کے لیے کسی قسم کا چندہ اکٹھا کیے بغیر صرف گوندل فیملی کے صاحب ثروت افراد کی مالی معاونت شامل ہے ہمارے اس فورم میں کوئی عہدے دار نہیں بلکہ سب کارکن ہیں اس سے قبل گوندل ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام دیگر علاقوں میں دو فری آئی کیمپ لگائے جاچکے ہیں یہ اسی سلسلے کا تیسرا کیمپ ہے آج کے اس فری آئی کیمپ میں تقریبا 1000افراد کا فری معائنہ کیا گیا جبکہ آپریشن کے مستحق افراد کو آئندہ ماہ کی 6اور 7 تاریخ دی گئی ہے جوکہ کدھر شریف کیا جائے گا عثمان شریف موڑ پر منعقدہ فری آئی کیمپ کے مہمان خصوصی موضع کدھر شریف منڈی بہاؤالدین کے احسن حفیظ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ بہگام شریف پیر سید ابن الحسن گیلانی تھے اس گوندل فری آئی کیمپ میں علاقہ بھر کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی گوندل برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی سابق ایم پی اے تحصیل پنڈدادنخان چوہدری نذر حسین گوندل چوہدری اصغر گوندل شہزاد گوندل چک حمید حاجی نواز گوندل اسلام آباد شفقت بلال گوندل ساؤوال حاجی عبدالغفور سابق یوسی ناظم ساؤوال صفدر گوندل اسلام آباد خان تجمل خان ہرن پور صفر علی خان شاہد گوندل منڈی بہاؤالدین وغیرہ نے اس فری آئی کیمپ میں آنے والوں کا والہانہ استقبال کیا جبکہ اصغر گوندل نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس تنظیم کا قیام گیارہ نکاتی ایجنڈے کے تحت رواں سال عمل میں لایا گیا ہے ہماری اس تنظیم میں کوئی عہدیدار نہیں سب ممبر اور ایک ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے گوندل کمیونٹی اور دیگر غریب نادار مستحق افراد کی ہر قسم کی مالی معاونت کے علاوہ قانونی سپورٹ اور غرباء کی بچیوں کی شادی وغیرہ کے لیے بھی سپورٹ کریں گے اور یہ صرف اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی کاوش ہے