ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دے دی

اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دے دی ہے۔

عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جو کہ غلط فیصلہ ثابت ہوا۔ اسکاٹ لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز کیے۔

بنگلادیش کے بلے باز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکے۔

اس سے قبل افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ عمان نے 13 اعشایہ 4 اوورز میں 130 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ راؤنڈ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

SuchTV