دی ایجوکیٹر سکولز سسٹم نے تحصیل پنڈ دادنخان میں تعلیمی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)دی ایجوکیٹر سکولز سسٹم نے تحصیل پنڈ دادنخان میں تعلیمی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے چھ ہونہار طلبہ نے بیک وقت راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دی ایجویکٹر سکول لِلہ کیمپس ٹوبھہ کا شاندار رزلٹ رہا تمام طالبات نے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی سکول کا مجموعی رزلٹ سو فیصد رہا،ہونہار طالبہ بشرہ نے کل نمبر1100ہی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا طالبہ کی اس بہترین کارکردگی نے سکول اور والدین کا نام روشن کر دیا علاقہ بھر میں پہلی بار راولپنڈی بورڈ میں بے مثال کارکردگی پر پہلی پوزیشن حاصل کی گئی جبکہ نوشین ارشد نے 1098او ر نورعدن نے1094نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی اسی طرح دی ایجویکٹر سکول دھریالہ جالپ کیمپس کی ہونہار طالبات عرشیہ امیر اور نتاشہ نور نے بھی راولپنڈی بورڈمیٹرک کے امتحانات میں کل نمبر1100ہی حاصل کر کے تعلیمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے،جبکہ دیگر طالبات نے بھی شاندار نمبروں میں کامیابی حاصل کی بوائز سیکشن کا رزلٹ بھی بہترین رہا،سکول کامجموعی طور پر رزلٹ سو فیصد رہا،جبکہ دی ایجوکیٹر سکول پنڈ دادنخان کیمپس کے تین ہونہار طلبہ نے تعلیمی میدان میں بیک وقت راولپنڈی بورڈ کے امتحانات میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لیں،فرحان ظفر،ثمن شفقات اور ثنیہ صابر نے کل نمبر1100سو حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا یوں ایجوکیٹر سکول سسٹم کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دھوم مچا دی اور تمام کیمپس کا رزلٹ سو فیصد رہا۔