سیرت مصطفےٰ ﷺ پر عمل کر کے ہی ہم دنیا اور آخرت میں شفاعت مصطفےٰ ﷺ کے حقدار بن سکتے ہیں،مرزا مستعصم بیگ

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) ہمیں دنیا اور آخرت میں نجات اور بھلائی حاصل کرنی ہے تو میلاد مصطفےٰﷺ کے ساتھ ساتھ سیرت مصطفےٰ ﷺ پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم اپنی زندگی بہتر انداز میں گزار سکتے ہیں سیرت مصطفےٰ ﷺ پر عمل کر کے ہی ہم دنیا اور آخرت میں شفاعت مصطفےٰ ﷺ کے حقدار بن سکتے ہیں اگر دنیا میں ہمیں ترقی کرنی ہے اور جدید دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو اسوہ حسنہ ہمارے لیے بہترین عملی نمونہ ہے حضور اکرم ﷺ نے ہمیں زندگی گزارنے کے تمام اصول بتا دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار رسول ویلج کے معروف سماجی و رفاعی رہنما مرزا مستعصم بیگ کا بارہ ربیع الاول کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ محمد رسول اللہ ﷺ پر ہماری جان قربان ہے ہم مدینے کی ریاست کا نعرہ تو لگاتے ہیں کیا کبھی ہم نے ریاست مدینہ کے اصولوں اور طرز زندگی اور عوام کے ساتھ حکمرانوں کا رویہ دیکھا تھا آج ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں اور غربت مکاؤ مہم چلانے والوں نے غریب مکاؤ مہم شروع کر دی ہے پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث مہنگائی کی نئی اور خطرناک لہر نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔