جہلم میں‌ آج مزیدکورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

ٍجہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ مزیدکورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھر میں 27کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 125,720 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2704 افراد کی رپورٹ مثبت ہوئی۔ اب تک کل 2600کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 76 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 64,560 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1222 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.90 ہے۔ ضلع بھرمیں اب تک 73 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 658,398 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔اب تک ضلع بھر میں ڈینگی کے 7 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔اس وقت ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ڈینگی کے 7 مثبت مریض داخل ہے جن میں سے 4 کا تعلق ضلع جہلم اور 3 کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے۔اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آؤٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔