جہلم انجمن شہریان کااہم اجلاس، شہری مسائل پرتفصیلی بات چیت

جہلم(چوہدری عابد محمود+ سید مظہرعباس) جہلم انجمن شہریان کااہم اجلاس، شہری مسائل پرتفصیلی بات چیت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن شہریان کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر رشید نیاز منعقد ہوا جس میں شہری مسائل پر گہری دلچسپی سے بات کی گئی، اجلاس میں چندہ وصولی الیکشن کمیشن کی نامزدگی،آڈٹ کمیٹی کا تعین ممبر شپ کی حتمی لسٹ اور الیکشن کے انعقاد پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں انجمن شہریان کی سابقہ کارکردگی پر تسلی بخش اور سماجی افراد کی جانب سے سابقہ کارکردگی کو سراہا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر رشید نیاز، ڈاکٹر عبداالشکورملک، شیخ مظفر حسین، ملک امجد علی، راجہ شاہد محمود، ظہیر خان، حاجی محمد اصغر، حافظ اخلاق احمد شریک تھے۔