عید میلادالنبی ؐ کی بابرکت، پرنور ساعتوں کو انتہائی شایان شان انداز سے منایا جائے گا،سید خلیل حسین کاظمی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلادالنبی ؐ کی بابرکت، پرنور ساعتوں کو انتہائی شایان شان اندازمیں منانے کے لئے شہر کے بازار، مارکیٹیں، گلی کوچے برقی قمقموں،رنگ برنگی لائٹوں، جھنڈیوں اور بینروں سے سجائے جا رہے ہیں،12 ربیع الاول کو شہر کے چوک چوارہوں سمیت گلی محلوں سمیت اندرون شہر کی سڑکیں، چوک گنبد والی مسجد، شاندار چوک، ڈھوک جمعہ سے عاشقان ِ رسول ﷺ ریلیوں کی شکل میں شاندار چوک کے مقام پر پہنچے گے جہاں علماء کرام نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ مرکزی جلوس کالا دیو سے شروع ہوگا جس میں علاقائی جلوس شامل ہو کر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کرلیں گے، اسطرح شاندار چوک میں پہنچ کر 12 ربیع الاول کے حوالے سے علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔راستے میں سبیلیں لگائی جائیں گے، نذر و نیاز کا وسیع اہتمام کیا جائیگا،نیز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں میونسپل کارپوریشن کے عملے نے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی کرنا شروع کے انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔