سکینڈ ائیر کی ہونہار طالبات نے راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان)پنجاب کالج پنڈ دادنخان کیمپس کی سکینڈ ائیر کی دو ہونہار طالبات نے راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے کالج،اساتذہ اور والدین کا نام بلند کر دیا،علیشہ خان نے پری انجئیرنگ میں 1096نمبر لیکر راولپنڈی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اریبہ نعیم نے1096نمبر حاصل کر کے پری میڈیکل گروپ میں ر والپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی پنجاب کالج پنڈ دادنخان کے اس شاندار رزلٹ پر علاقہ بھر کے عوام نے طالبات اور کالج انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اپنی اس نمایاں کامیابی پر طالبات نے کہا کہ ہماری کامیابی اللہ تعالی کے خاص فضل و کرم اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے ہم انشاء اللہ مزید محنت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔