خواجہ زندہ پیر صاحب دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کو ہاٹ میں 74واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات جاری

دینہ( ادریس چودھری) حضور قبلہ عالم غوث زماں خواجہ زندہ پیر صاحب دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کو ہاٹ میں 74واں سالانہ عرس مبارک 15-16-17جمعتہ المبارک ہفتہ، اتوار دربار عالیہ گھمکول شریف میں منعقد ہو رہا ہے عرس مبارک میں اندرون، بیرون ممالک سے مریدین شر کت کریں گے جبکہ تحصیل دینہ سے 25گاڑیوں کا قافلہ 15اکتو بر کو گھمکول شریف روانہ ہوگا اور پیر فخر نذیر قاسم مو ہڑوی کی قیادت میں اور حاجی دولت علی، حاجی عبدالمجید، مو لانا منور حسین، عبدالوحید نقشبندی، زین العابدین اور چوہدری مشتاق گاڑیوں کی قیادت کر رہے ہیں بروز اتوار بعد از نماز نماز ظہر ختم خواجگان زکر پاک کی محفل کے بعد علماء اور نعت خواں خضرات ہدیہ پھول پیش کریں گے اور اس کے بعد خضور قبلہ عالم پیر بادشاہ صاحب عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔