دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منانے کے لئے اجلاس منعقد

دینہ( ادریس چودھری) دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منانے کے لئے اجلاس زیر صدارت پیر طریقت رہبر شریعت خضرت علامہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کے آستانہ عالیہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں شہر بھر کی کمیٹیوں نے شر کت کی اور پیر زکریا نعمانی کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور 12ربیع الاول کو تمام تنظیمات جلوس میں بھر پور طریقے سے شرکت کرنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں 12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی ﷺ بھر پور طریقے سے منانے کے لئے اجلاس زیر صدارت پیر طریقت رہبر شریعت خضرت علامہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کے آستانہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں سید عبدالقدیر شاہ کاظمی جماعت اہلسنت دینہ، علامہ فضل رسول خطیب اعظم مر کزی جامعہ مسجد دینہ، افتخار احمد مغل صدر (ABCD)، محمد ریاض الحسن چشتی دارالعلوم محمدیہ غو ثیہ دینہ، محمد بلال قادری صدر تحریک منہاج القرآن، چوہدری محبوب صدر غلہ منڈی دینہ، حاجی محمد رشید چوہدری نقشبندی جنرل سیکر ٹری مر کزی میلاد کمیٹی دینہ، حاجی محمد اشرف مر حبا میلاد کمیٹی مین بازار، فدا حسین زم زم میلاد کمیٹی دینہ، علامہ محمد عارف منہاج القر آن،حافظ محمد عر فان الکرم فرینڈز، جاوید طارق دعوت اسلامی، محمد ناصر سلطانی حق باہو ٹرسٹ، مغل محمد رفیق بھولا سابق ناظم سٹی دینہ، ذو الفقار احمد مغل، شبیر احمد مغل، حاجی عبدالمجید مغل، فیصل رحمن نعمانی، اظہار قاضی، چوہدری ناصر، محسن خالد، شفیق نعمانی، چوہدری سلیمان، چوہدری بک ڈپو، زاہد ناگی، مو لانا محمد تاج نقشبندی، علامہ غلام مر تضیٰ چشتی خطیب جامع مسجد محمدی دینہ، معروف صحافی رضوان سیٹھی، احسان جنجوعہ نے بھی شر کت کی، اجلاس میں خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ دن ہمارے لئے عیدین سے بڑا دن ہے اس دن کو منانے کے لئے تمام تنظیمات اس میں بھر پور طریقے سے شر کت کریں جس پر تمام حاضرین نے حضرت خواجہ پیر زکریا نعمانی کی قیادت پر بھر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور 12ربیع الاول کو مر کزی میلاد کمیٹی دینہ کے مر کزی جلوس کی قیادت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی کریں گے جس میں تمام لوگوں کو شر کت کی ہدایت دی گئی۔