حضرت مولانا خان محمدؒ کی سالانہ برسی بڑی شان و شوکت سے منعقد ہوئی

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) حضرت مولانا خان محمدؒ کی سالانہ برسی بڑی شان و شوکت سے منعقد ہوئی آپ ٹوبھہ کے نواحی گاؤں اتھر کے رہنے والے تھے اور روحانی تعلق حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ لِلہ شریف سے تھا مولانا اپنے پیر کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے آپ تقریباً آٹھارہ سال سے بھلوال میں امامت و خطابت کے عہدہ پر فائز جلیلہ سے وابستہ رہے اور رشد و ہدایت کا فریضہ سرانجام دیا،اہلیان بھلوال آپکے اس قدر گرویدہ تھے کہ آپکے بغیر کوئی خطیب و امام ناپسندیدہ تھا آپ محبت و خلوص کا پیکر تھے کسی لالچ اور توقع کے بغیر اپنا فرض منصبی ادا کیا۔