گوندل پٹرولیم چک نظام 16 اکتوبر فری میڈیکل کیمپ اور فری آئی کیمپ کا انعقاد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) گوندل ویلفئیر فورم کے سربراہان سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل،حاجی محمد اسلم گوندل،حاجی سلطان احمد گوندل،چوہدری اصغر گوندل،شہزاد گوندل،محمد نواز گوندل مڈھانہ،مظہر گوندل احمد آباد قیصر محمود گوندل عینو وال،شاہد عمران گوندل ایڈووکیٹ کے زیر نگرانی اور صاحبزادہ حافظ پیر سید ابن الحسن گیلانی سجادہ نشین درگاہ عالیہ بہگام شریف ملکوال اور صاحبزادہ محمد احسن حفیظ سجادہ نشین دربا ر عالیہ کدھر شریف کی زیر صدارت محمد ی مارکی،گوندل پٹرولیم چک نظام عثمان شریف موڑ ہرن پور میں 16اکتوبر بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے سے چار بجے تک فری میڈیکل کیمپ اور فری آئی کیمپ لگایا جائے گا جس میں ہر قسم کے چیک اپ اور ادوایات مفت فراہم کی جائیں گی جن مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن لکھے گئے ان کے اچھے ہسپتالوں میں مفت آپریشن کروائے جائیں گے۔