للہ شریف اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ زخمی بدبودار اور باؤلے کتوں کی بہتا ت

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)للہ شریف اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ زخمی بدبودار اور باؤلے کتوں کی بہتا ت زخمی آوارہ کتوں نے گھروں میں گھس کر عوام کا جینا محال کر دیا للہ شریف کے درجنوں افراد نے اپنے دستخطوں کے ساتھ آوارہ اور باؤلے کتوں کو تلف کرنے کی درخواستیں دیں مگر عملدرآمد نہ ہوسکا شہری پریشان محکمہ خاموش تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی قصبے للہ شریف کے چوہدری نصر اللہ اور درجنوں افراد نے اپنے دستخطوں اور موبائلز نمبر سمیت متعلقہ حکام کو درخواست دی ہے کہ للہ شریف کے لاری اڈہ پولیس اسٹیشن اور گردونواح کے علاقوں میں باؤلے شدید زخمی کتے جن کے زخموں میں مضر اور بدبودار کیڑے پڑے ہوئے بڑی تعداد میں عوام کے لیے درد سر بن گئے درخواست میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر آوارہ اور باؤلے کتا مار مہم شروع کریں تاکہ عوام خاص کر خواتین اور بچے ان آوارہ کتوں سے محفوظ رہ سکیں اور ان کے زخموں سے نکلنے والے کیڑوں اور متعدد بیماریوں سے بچا جا سکے چوہدری نصر اللہ نے بتایا کہ درخواستیں دینے کے باوجود علاقے میں کتا مار مہم شروع نہ کی جا سکی جس سے عوام میں شدید اضطراب پیدا ہورہا ہے