جہلم اہم سٹرکیں بھی عدم توجہ کے باعث کھنڈرات میں تبدیل

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم اندرون شہر کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کچہری روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ کا پیچ ورک بھی نہ ہوسکا،دیگر اہم سٹرکیں بھی عدم توجہ کے باعث کھنڈرات میں تبدیل، شہریوں میں مایوسی پھیل گئی، ڈپٹی کمشنر سے اندرون شہر کی سڑکوں پر پیچ ورک مکمل کروانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق اولڈ جی ٹی روڈ، کچہری روڈ جو کہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اسی طرح اندرون شہر کی تمام سڑکیں کھنڈرات کی منظر کشی کر رہی ہیں،سڑکوں میں بننے والے گڑھوں کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سڑکوں میں بننے والے گڑھوں کیوجہ سے کاریں رکشے، موٹر سائیکل کباڑ کی شکل اختیار کر رہے ہیں، شہریوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرکی تمام سڑکوں کی مرمت کروائی جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔