جہلم فورم کا سالانہ اجلاس،لارڈمئیر برمنگھم سمیت عہدیداران و ممبران کی شرکت

برمنگھم (عمران بشیر) جہلم فورم کا سالانہ اجلاس،لارڈ مئیر محمد افضل سمیت برطانیہ بھر سے تنظیم کے عہدیداران و ممبران کی شرکت،مرزا شریف کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا،تفصیلات کے مطابق کرونا وباء‌کے بعد دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں‌بھی کمیونٹی سرگرمیاں‌متاثر ہوئی.برطانوی قوانین میں‌نرمی کے بعد جہلم فورم کی جانب سے برطانیہ بھر کے عہدیداران وممبران کے لیے ایک سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع جہلم میں‌جاری منصوبوں‌کے ساتھ ساتھ تنظیمی معاملات زیر بحث لائے گے.اس موقع پر محمد افضل لارڈمئیر برمنگھم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی. الیاس گوندل چیف آرگنائزرجہلم فورم،راجہ عابد سکاٹ‌لینڈ،چوہدری مطلوب یارک شائر،راجہ نواز آکسفورڈ،سکندر نواز لنکاشائر،چوہدری انور یعقوب ،مسعود صفدر مانچسٹر ،مرزا محمد شریف برمنگھم،نعمان سعید برمنگھم،راجہ شاہ نواز کیانی برمنگھم،مرزا خداداد برمنگھم،مرزا فیصل برمنگھم نے شرکت کی .اس موقع پر چیف آرگنائزرجہلم فورم الیاس گوندل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا جہلم فورم نے ضلع جہلم کی کمیونٹی کوضلع کی خدمت کا نیا جذبہ دیا ہے .کورونا وباء نے ہماری رفتارکم کی مگر مالی مشکلات کے شکار افرادکے لیے راشن تقسیم کرکے ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی کوشش کی.لارڈمئیر برمنگھم محمد افضل نے شرکاء کو برمنگھم آمد پر خوش آمدید کہا اوران کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا. ان کا مزید کہنا تھا جہلم فورم کا قیام ایک اچھی کاوش ہے اس کے دور اندیش نتائج تو ہیں ہی میں دو بڑے فائدوں کا ذکر کروں گا نمبر ایک اورسیز میں موجودہ جہلم سے تعلق رکھنے والوں کا ایک دوسرے سے روابط مضبوط ہونگے دوسرا بڑا فائدہ اجتماعی طور پر جہلم کے لوگوں اور علاقوں میں جن میں چار تحصلیں دینہ,سوہاوہ,پنڈ دادن خان اور جہلم شامل ہے ان علاقوں میں فلاحی پروجیکٹ کرنے میں مدد ملے گی. پروگرام کے اختتام پر مرزامحمد شریف آرگنائزنگ کوآرڈینیٹرمیڈلینڈزبرانچ کی جانب سے تمام عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں‌پرتکلف عشائیہ دیا گیا.