برطانیہ نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے پالیسی جاری کر دی

جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے پاکستان سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی، چائنہ ویکسین پر پالیسی جاری، تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سے برطانیہ آنے والے مسافر جنھیں تین قسم کی ویکسین فائزر – ایسٹرا زینیکا اور مو ڈرنا ویکسین لگی ہو ان کو سیلف آئیسولیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پاکستان میں لگی چائنیز ویکسین کو نہیں مانا جائیگا نادرا سرٹیفکیٹ ضروری ہو گا ۔ اس قبل پاکستان سے واپس آنے والے افراد کو سیلف آئسولیٹ کیا جانا ضروری تھا۔مزید تفصیل کے لیے برطانوی حکومت کی ویب سائٹ وزٹ کریں