0

منی لانڈرنگ کیس؛مونس الہی کی اہلیہ سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

مونس الہی
سیشن کورٹ لاہورایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس،مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت کاایف آئی اے کے تفتیشی کوجلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔

سیشن کورٹ لاہورنے ملزمان کی عبوری ضمانت میں30مئی تک توسیع کردی۔عدالت نےراسخ الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

عدالت میں موقف اختیارکیا گیا کہ راسخ الہی کی طبیعت ناساز ہے،عدالت پیش نہیں ہوسکتے، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔