دینہ پانچ ہزار کے جعلی نوٹوں کی بھر مار

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ 5ہزار کے نوٹ شہریوں اور دوکانداروں کے لیے سردرد بنتے جا رہے ہیں دینہ میں پانچ ہزار کے جعلی نوٹوں کی بھر مار، جعلی نوٹوں کی پہچان اب بغیر مشین کے کرنا مشکل ہو گیا ہے نوسر باز خواتین خریداری کے بہانے دکانداروں کو جعلی نوٹ تھما کر چونا لگانے لگیں۔ دکانداروں کو محتاط رہ کر ان خواتین پر نظر رکھنی چاہئے اور اگر کوئی مرد یا خواتین جعلی نوٹ دیتے ہوئے پکڑا جائے تو فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ مزید ایسے نوسربازوں سے بچا جا سکے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے نوٹوں کو مشین میں چیک کرنے کے باوجود نوٹوں کی اصل و نقل کی پہچان نہیں ہو پاتی کاروباری حلقوں اور دکانداروں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے ملک دشمن گروہ کو گرفتار کرکے ان کو بے نقاب کیا جائے