آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن کے وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سے ملاقات

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن کے وفد نے ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری معروف حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ کے ہمراہ ضلعی سیکرٹری عمران خان سینیٹر نائب صدر مہر اشفاق فنانس سیکرٹری صفدر شامل تھے، ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین جن میں چوکیداروں سے 8 گھنٹے کی بجائے 24/24 گھنٹے ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں جو کہ کلاس فور ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ چوکیدار کی ڈیوٹی 8 گھنٹے مقرر ہے جبکہ سرکاری محکموں کے افسران جان بوجھ کر 24/24 گھنٹے ڈیوٹیاں لے رہے ہیں، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف حسین نے آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ کو اس بات کا یقین دلایا کہ محکمہ تعلیم میں خدمات سرانجام دینے والے درجہ چہارم کے ملازمین سے سرکاری اوقات کے مطابق ہی ڈیوٹیاں لی جائیں گی۔ کسی ماتحت ملازم کے ساتھ ہرگز زیادتی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کلاس فور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور چوکیداروں سے 8 گھنٹے ہی ڈ یوٹی لی جائے گی جبکہ نائب قاصد اور مالی سے صفائی ستھرائی کام نہیں لیا جائے گا۔ آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم چوہدری معروف حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔