اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025/26 کو مسترد کردیا۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے مطابق موجودہ حکومت جعلی ہے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا۔
آئی ایم ایف کے بجٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی کے رویے کی مذمت۔ سپیکر قومی اسمبلی جانبدار بن چکے ہیں۔ سردار ایاز صادق پارٹی کے نمائندے نہ بنیں اسپیکر بنیں۔
غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں۔ پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان پر جعلی مقدمات اور سیاسی انتقام کی شدید الفاظ پر مذمت کرتے ہیں۔
قائدین کی رہائی کے لیے مربوط حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ارکان کی تقاریر براہ راست دکھانے کا معاملہ اٹھائیں۔ پی ٹی آئی ارکان کی تقاریر کی نشریات پر ایوان میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔ قومی نشریاتی ادارے اگر تقریر نہیں نشر کرتے تو احتجاج کیا جائے گا۔
پارلیمانی پارٹی میں پی پی 52 سمنبڑیال ضمنی الیکشنز میں دھاندلی کی مذمت کی۔
مزید پڑھیں :بجٹ 2025-26: میک اپ، کاسمیٹکس،600 درآمدی کھانے کی اشیاء سستی
The post پی ٹی آئی نے بجٹ کو مسترد کردیا، آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دے دیا appeared first on ABN News.