اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ کیلئے مالی سال 2025-26 کے لیے 6.64 ارب روپے اخراجات کیلئے مختص۔ ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز پر 3.26 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے ۔
افسران کی تنخواہوں کے لیے 54 کروڑ اور دیگر عملے کے لیے 91 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔ اثاثہ جات کی خریداری کے لیے 42 کروڑ اور ترقیاتی کاموں پر 45 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔
ریٹائرمنٹ بینیفٹس پر 23 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ۔ گرانٹس، سبسڈیز اور قرضہ جات کی معافی کی مد میں 2 کروڑ روپے رکھے گئے۔ سپریم کورٹ کے آپریٹنگ اخراجات کا بجٹ 1.03 ارب روپے رکھا گیا۔
مزید پڑھیں :یوٹیوب، سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس لاگو، ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 ماہ کی رپورٹ دینا لازمی ہوگی
The post سپریم کورٹ کیلئے مالی سال 2025-26 کے لیے 6.64 ارب روپے اخراجات کیلئے مختص appeared first on ABN News.