قومی ایئرلائن کا مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز

پی آئی اے

قومی ایئرلائن کا مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع ہو گیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے9501کراچی سےدمشق کیلئے روانہ ہو گئے۔ پرواز میں ‏وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او پی آئی اے اور شامی سفیر بھی موجود تھے۔

بوئنگ77طیارےکےذریعے300سےزائدمسافردمشق کیلئےروانہ ہوئے۔ دمشق ایئرپورٹ آمدپرپی آئی اے طیارے کو ‏واٹرکینن سیلوٹ دیاگیا۔

پی آئی اے12پروازیں نجف،2 بغداد اور 4 دمشق کیلئےآپریٹ کرے گی۔ پی آئی اےکاخصوصی آپریشن 24 ستمبر ‏تک جاری رہےگا۔ پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آبادسےبراہ راست روانہ ہوں گی۔

سی ای او ارشدملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پرزائرین کیلئےپروازوں کاآپریشن شروع کیا قومی ایئرلائن ‏زائرین کومقام مقدسہ پہنچانےمیں پیش پیش ہے۔

SuchTV