کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہونے والی ملکوال پنڈ دادنخان ریلوے ٹرین فوری بحال کی جائے

پنڈ دادنخان(رپورٹ ملک ظہیر اعوان)کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہونے والی ملکوال پنڈ دادنخان ریلوے ٹرین فوری بحال کی جائے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ضلع جہلم،ضلع سرگودھا اور ضلع منڈی بہاؤالدین کی لاکھوں عوام کا انتہائی ضروری مسئلہ ترجیح بنیادوں پر حل کریں اس کے علاوہ حلقہ این اے67جہلم و حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان کے عوام نے ان سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے اس حلقہ کے تینوں بند ریلوے ٹریک بحال کئے جائیں عوام سخت مشکلات کا سامنا ہے سفری سہولیات کے علاوہ مال برداری کا بہت بڑا مسئلہ ہے ملکوال سے خوشاب،ملک وال سے کھیوڑہ اور ملک وال سے رفیق وال تینوں اہم ٹریک 2004کے بعد مسافروں کی کمی ظاہر کر کے بند کر دئیے گئے تھے لیکن اس بات کو مدنظر نہیں رکھا گیا کہ مال برداری کے سلسلہ میں گورنمنٹ کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے کالا باغ،میانوالی،کندیاں سے پنڈ دادنخان ملکوال کے راستے لائم سٹون،جپسم،ریت،بیٹنوویٹ،نمک،لکڑی کی نقل و حمل ہوتی تھی وہ سارا سسٹم رک گیا ہے جس سے پاکستان ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اب اربوں روپے کے اثاثے برباد ہو رہے ہیں لوگوں نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے ریلوے اسٹیشن کی عمارتوں کونقصان پہنچایا جا رہا ہے ریلوے ٹریک چوری کیا جا رہا ہے حکومت اور پاکستان ریلوے تھوڑی سی توجہ دے تو سارا مسئلہ حل ہو سکتا ہے تینوں ریلوے ٹریک کی معمولی مرمت ضر ورت ہے اگر یہ تینوں ریلوے ٹرنینں بحال کر دی جائیں تو لاکھوں لوگوں کی سفری سہولیات میسر آ سکتی ہیں اور مال برادری کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔