punjab police

کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے گزشتہ رات جلالپور اریگیشن کنال کا دورہ کیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے گزشتہ رات جلالپور اریگیشن کنال کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور دیگر افسران موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹ پر جاری کام کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور کڑی نگرانی کریں تاکہ ان منصوبے کو معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جا سکے۔