جہلم میں آج مزید03مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روزمزید03مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ضلع بھرمیں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح %1.03 رہی۔اس وقت ضلع بھر میں 37 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے جبکہ 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 119,092 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2619 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2509 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 71 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 57,931 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1138 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.9 ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 563,891 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔