دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے، الحاج چوہدری امتیاز احمد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے غریب اور نادار مریضوں کی فری طبی امداد کرنا بہت بڑے اجر و ثواب کا کام ہے مرزا سہیل تاجک اور سعید احمد کی رفاعی طبی اور سماجی خدمات قابل قدر ہیں ان خیالات کا اظہار الحاج چوہدری امتیاز احمد نے ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں اور تعبیر سوسائٹی کھیوڑہ کی طرف سے منعقدہ گلے اور چھاتی کے امراض کی تشخیص کے منعقدہ فری میڈیکل تقریب کی اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر طلعت آف کھیوڑہ موبائل سکریننگ اور میڈیکل کیمپ میں سو سے زاہد مریضوں کا مکمل باڈی چیک اپ جدید مشینری کے ذریعے کیا تعبیر کے سعید احمد اور ہمدم ویلفیئر سوسائٹی مرزا سہیل تاجک اور ان کے معاونین نے مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کیں۔