پنڈ دادنخان کا معروف قصبہ ڈھڈی پھپھرہ حالیہ بارشوں سے شدید متاثر

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) پنڈ دادنخان کا معروف قصبہ ڈھڈی پھپھرہ حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوا سینکڑوں ایکٹر زرعی اراضی برساتی پہاڑی نالے کی۔نظر ہو گئی قصبہ کے شمالی محلہ قبرستان تالاب واٹر سپلائی سکیم پانی کے نرغے میں آ گئی ڈھڈی پھپھرہ کو پہاڑی پانی سے بچاو کیلئے ڈھا نگری کے مقام پر حفاظتی بند تعمیر کیا جاے اہلیان ڈھڈی پھپھرہ کا مطالبہ حالیہ بارشوں سے جہاں پر تحصیل پنڈدادن خان کے متعدد دیہات زیر آب آے ہیں ویاں پر معروف قصبہ ڈھڈی پھپھرہ بھی بری طرح متاثر ھوا ھے شیدید پہاڑی سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکٹر زمین برساتی نالے کے کٹاو کے باعث پانی میں بہہ گی ھے جبکہ گاوں میں واقعہ واٹر سپلائی سکیم بھی بری طرح متاثر ھوئی ھے اور پانی کے ٹینک کے چاروں طرف بارشی پانی کھڑا ھے جس سے واٹر ٹینک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ھے جبکہ کئی گھروں میں پانی کھڑا ھونے سے وبائی امراض کا خطرہ پیدا ھو گیا اہلیان ڈھڈی پھپھرہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چویدری فواد حسین سے اپیل کرتے ھوے کہا ھے کہ ڈھڈی پھپھرہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی اب کا مسلہ حل کرایا جاے اور دیگر حفاظتی انتظامات مکمل کیے جاہیں