بحرین سے پاکستان کے لئے مزید پی آئی اے کی فلائٹ میں اضافہ کیا جائے ،ملک ارشد امام

وزیراعظم پاکستان عمران خان اورسیز پاکستانیوں کے وزیر اور وزیر ہوا بازی ہم اورسیز پاکستانی اپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بحرین سے پاکستان کے لئے مزید پی آئی اے کی فلائٹ میں اضافہ کیا جائے تقریبا 10 سال بعد پی آئی اے پاکستان سے بحرین کچھ عرصہ پہلے ہی شروع ہوئی ہے.. ہفتہ میں ایک دن اسلام آباد کی فلائٹ ہے. ہماری گزارش ہے کہ کم از کم ہفتے میں 2 یا 3 فلائٹس ہونی چاہیں اسی طرح لاہور کراچی سمیت باقی شہروں کی فلائٹ میں بھی اضافہ کیا جائے… جتنی زیادہ فلائٹ ہوں گی اتنا زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا… اس کے علاوہ اورسیز کے لئے مختلف پیکجز کا اعلان بھی کیا جائے ٹکٹ میں ڈسکاؤنٹ دیا جائے دوسری بات کہ جو بھی فلائٹ بھیجی جائے وہ انٹرنیشنل معیار پہ پوری اترنی چاہیے.. دیکھا گیا ہے کہ لوکل فلائٹ بھیجی جاتی ہیں جس سے اس ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار بحرین میں مقیم پنڈ دادنخان سوڈی گجر کے رہائشی ملک ارشد امام نے اوصاف سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوے کیا