پنڈدادنخان میں ڈی پی او جہلم کی پہلی کھلی کچہری،

پنڈدادنخان ( رپورٹ ملک ظہیر اعوان)
پنڈدادنخان میں ڈی پی او جہلم کی پہلی کھلی کچہری،عوام نے شکایات کے انبار لگا دئیے ضعیف العمر والدین پر تشدداور گھر سے نکال کر جائیدار پر قبضہ کرنے پر تینوں سگے بیٹوں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے بغیر نمبر موٹرسائیکل اور گاڑیوں پر پولیس اور پریس کی نمبر پلیٹیں لگانے والوں کے خلاف فوری طورپر ہفتہ کاروائی مہم کا آغاز کر دیا گیا کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات جائیداد اور زمینوں کے لڑائی جھگڑے اور چادر اور چاردیواری کی خلاف ورزی پر لگائی گئیں جھوٹا پرچہ درج کرانے والوں پر دفعہ 182لگانےکےاحکامات،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے پنڈدادنخان میں اپنی پہلی کھلی کچہری لگائی جو کہ گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول میں لگائی گئی جسمیں ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد سلیم خٹک ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار احمد سب انسپکٹر عبدالرحمن سب انسپکٹر مقصودبٹ کھیوڑہ چوکی انچارج راجہ عثمان تصدق جنجوعہ ایس ایچ او تھانہ للہ ملک عابد سمیت تحصیل بھر کے پولیس افسران صحافیوں اور معزین علاقہ نے شرکت کی ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف پہنچانا ہے کھلی کچہری کا کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور ہوتا ہے دس مسائل میں سے پانچ مسائل کم از کم موقعہ پر ہی حل ہوجاتے ہیں اور باقی مسائل دیگر محکمہ جات سے مل کر قانون کے مطابق حل کیے جاتے ہیں زمینوں اور جائیدار کے معاملات و مسائل دیگرمحکموں اور محکمہ مال سے معلومات لینی پڑتی ہیں حکومت اور ہائی کمان کی پالیسی ہے کہ 15پر جوبھی کال آئے اس پر پرچہ درج کیا جائے اور اگر کی جانے والی کال غلط ثابت ہوگی تو کال کرنے والے کے خلاف 182کا مقدمہ درج ہوگا گورنمنٹ کی پالیسی ہے کہ درخواست پر 24گھنٹے کے اندر پرچہ درج کیا جائےمگر گرفتاری انکوائری کے بعد ہوگی چیئر مین تحصیل پریس کلب حکیم سید اختربخاری کی درخواست پر بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں اور جعلی پولیس اور پریس کی پٹیاں لگانے والوں کے خلاف ڈی پی او جہلم نے فوری طورپر ایک ہفتے کی مہم چلانے کے احکامات جاری کر دئیے انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام میں احسن کارکردگی دیکھانے والے پولیس افسران اورامن کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔