جامع مسجد حضرت للہی رحمتہ اللہ علیہ المعروف پیراں والی مسجد للہ شریف میں نماز جمعۃ المبارک کی ادائیگی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)جامع مسجد حضرت للہی رحمتہ اللہ علیہ المعروف پیراں والی مسجد للہ شریف میں نماز جمعۃ المبارک کی ادائیگی کے بعد حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ للہ شریف نے اپنے مریدین اور عقیدتمندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کے آج جو خطبہء جمعہ ہمارے خطیب قاری محمد حسنات احمد دے رہے ہیں ۔ یہ خطبہ حضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمۃ اللہ علیہ کے پیر و مرشد حضرت غلام محی الدین قصوری دائم الحضوری رحمتہ اللہ علیہ آف قصور شریف نے لکھا تھا اور حضرت للہی رحمۃ اللہ علیہ کو حکم فرمایا کہ آپ یہ خطبہ جمعتہ المبارک کے موقع پر پڑھا کریں اس کے بعد حضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمتہ اللہ علیہ نے یہ پکا معمول بنا لیا آپ کے بعد ثانی حضرت ،ثالث حضرت ،رابعہ حضرت اور پھر ،میں خود محمد مطلوب الرسول للہی عمر بھر پڑھتا رہا ہوں میری صحت کی خرابی کے باعث اب یہ خطبہ قاری محمد حسنات احمد دے رہے ہیں اس موقع پر صاحبزادہ مقصود الرسول صاحبزادہ علیم الرسول عارف حکیم مسعود الرسول سالم چوہدری ذوالفقار احمد بیوروچیف اوصاف ملک ظہیر اعوان نصراللہ بٹ راول بٹ سرور چیمہ ٹوبہ صدر تحریک منہاج القرآن ٹوبہ محمد نواز قادری حسام الرسول بھلوال محمد مظفر قریشی للہی قاری محمد احسان قاری محمد اکرام نقشبندی اور دیگر بھی موجود تھے