جہلم کے مختلف پٹرول پمپس کے پیمانوں کی چیکنگ

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)جہلم ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز حامد بھٹی نے ضلع جہلم کے مختلف پٹرول پمپس کے پیمانوں اور قیمتوں کی چیکنگ کے دوران پیمانے ٹھیک نہ ہونے پر گوندل پیٹرولیم پی ڈی خان اور انیق فلنگ اسٹیشن پی ڈی خان کو سیل کر دیا۔ حامد بھٹی نے کہا کہ جن پٹرول پمپس کے پیمانے درست نہیں ہوں گے ان پٹرول پمپس کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ناپ تول میں کمی کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نپٹا جائے گا، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔