0

آرمی چیف کی نماز فجر کے بعد سورۃ الصف کی تلاوت،اللہ کے حضور فتح کی خصوصی دعا کی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد ‏قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی ۔ اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ”‏إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” ترجمہ:-‏”بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔” آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن “بنیان مرصوص”کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔”بنیان مرصوص”کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کی جوابی کارروائی، فتح2گائیڈ راکٹ سسٹم کا استعما ل ،دشمن بوکھلا گیا

The post آرمی چیف کی نماز فجر کے بعد سورۃ الصف کی تلاوت،اللہ کے حضور فتح کی خصوصی دعا کی appeared first on ABN News.