پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان)
تحصیل پنڈدادنخان میں دین اسلام کے فروغ کےلئے کام کرنے والا عظیم باب بند ھو گیا ممتاز عالم دین اسلامی اقتدار کے ترجمان وکیل صحابہ و اہلبیت سرپرست اعلیٰ جمعیت علمائے اسلام ضلع جہلم حضرت علامہ مولانا قاری قیام الدین الحسینی داغ مفارقت دے کر اس دار فانی سے کوچ کر گئے آپ کے وصال کی خبر سنتے ھی شہر سمیت علاقے کی فضا سوگوار ھو گئی سوشل میڈیا پر آپ کے وصال کی خبر دیکھتے ھی دیکھتے پھیل گئی
قاری قیام الدین الحسینی نے ساری زندگی اسلام کی سربلندی کےلئے کام کیا پنڈدادنخان میں آپ نے تقریبآ 40 سال خدمات سر انجام دیں حضرت علامہ قاری قیام الدین الحسینی رحمت اللہ علیہ ایک درخشاں ستارہ تھے علم و تقویٰ کا پیکر تھے آپ کی صحبت میں آنے والا ہر شخص خوشی اور سکون محسوس کرتا انہوں نے پنڈدادنخان میں دین اسلام کی بہاریں بکھیریں لوگوں کے دلوں میں محبت کے چراغ روشن کیئے آپ علم و حکمت تقوی’ اور عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیکر تھے آپ کی ذات محبتوں کو فروغ دینے والی تھی آپ ایک سچے مسلمان باعمل عالم اور محبت کے سفیر تھے آپ کی صحبت میں بیٹھنے والا ہر شخص نیکی و بھلائی کی طرف راغب ھوتا تھا آپ کے جانے سے بہت بڑا خلا پیدا ھو گیا آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی آپ کی نماز جنازہ البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے گراؤنڈ پر ادا کی گئی اپ کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی آپ کی وفات پر شہر بھر کی فضا سوگوار آپ کی وفات پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ،حضرت علامہ مولانا پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ، حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ عبدالرحمان ضیاء ،حضرت علامہ مفتی بشیر احمد کرم، حضرت علامہ قاری لئیق احمد چشتی ،حضرت علامہ مجاہد رسول قریشی ہاشمی، قاری محمد انور اعوان، مرزا محمد رمضان چوہدری امتیاز احمد پنجوتھہ،ملک مصطفی مٹھو ، تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر ملک ظہیر اعون،جنرل سیکرٹری ملک نیراعوان،حافظ عبدالستار ازاد،حافظ طاہر ارشاد ،عبدالحفیظ ساقی، وسیم وصی ، حاجی اقبال مدنی و دیگرعہدے داران و اراکین نے اظہار تعزیت کی
