0

القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور

عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی۔

بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حفاظتی ضمانت حاصل کی۔

اس سے قبل عدالت نے درخواست گزار بشریٰ بی بی کے پیش نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب ٹیم عمران خان کو 9 مئی کو گرفتار کر چکی ہے اور ابھی وہ دو ہفتوں کیلئے ضمانت پر ہیں۔