0

سیاست کے اندھیروں میں سپریم کورٹ ہی روشنی کی امید ہے: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کے اندھیروں میں سپریم کورٹ ہی روشنی کی امید ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدلیہ عظیم ادارہ ہے، آئین و قانون کے تابع ہے، سب پر لازم ہے کہ عدلیہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحران اور مسائل سے گزر رہا ہے، سپریم کورٹ کے گرد اس قسم کی کوئی سیاسی، غیر اخلاقی بات ہوئی تو یہ پاکستان کو مزید مسائل میں دھکیل دے گا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام پیدا کیا جائے ورنہ عدم استحکام مزید بحران پیدا کرے گا، سیاست کے اندھیروں میں سپریم کورٹ ہی روشنی کی امید ہے، سپریم کورٹ سے انشاءاللہ آئینی، قانونی، جمہوری فیصلے آئیں گے، سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کرانے کا کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 اور 245 لگی ہے، الیکشن سے بھاگنے والے اپنی حکومت میں ریڈزو‌ن میں ہنگامہ آرائی کی طرف جائیں گے تو خود ہی قانون کے ریڈار میں آئیں گے۔