0

اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
عوامی نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گی۔

ثمر بلور نے کہا ہے کہ اے این پی کو احتجاج میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی۔

دوسری جانب دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے جے یو آئی ف کے قافلوں کی اسلام آباد کی جانب روانگی جاری ہے۔