0

پنجاب میں پُرتشدد مظاہروں سے 6 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا: نگراں وزیر اعلیٰ

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد صوبے میں پُرتشدد مظاہروں میں ابھی تک کے تخمینے کے مطابق 6 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں نے اب تک دو ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانے والوں نے ہی عسکری ٹاور کو آگ لگائی۔ شواہد موجود ہیں کہ یہ سب منصوبہ بندی سے کیا گیا۔ میاںوالی ایئربیس پرجہازوں کوجلانےکامنصوبہ تھا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے انہی عمارتوں کونشانہ بنایا جوطالبان کی ٹارگٹ رہی ہیں، شرپسندوں میں اکثریت مسلح افراد کی تھی، یہ حملہ پاکستان پرکیا گیا، سب کچھ چھوڑ کر اس کو منطقی انجام تک پہنچا رہے ہیں۔ ایک ایک شرپسند کو انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے سیف سٹی کے کیمروں کوتوڑا، ریکارڈ بھی جلایا، ان کی لسٹوں میں تمام چیزیں موجود تھیں،108 گاڑیاں گاڑیاں جلائی گئیں،23 عمارتوں کونقصان پہنچایاگیا۔ 6 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا، مزید تخمینہ لگارہے ہیں۔