اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔
اور نہ ہی ملازمین کے الاؤنسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں تاہم ملازمین کی بھرتی اور حد میں اضافے کا معاملہ زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں :سانحہ جعفر ایکسپریس اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم بنی گالہ سے گرفتار
The post سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،آئندہ بجٹ میں تنخواہوں کے اضافے سے انکار، الاؤنسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی مسترد appeared first on ABN News.