0

تحریک منہاج القران ٹوبہ کے زیر اہتمام پانچویں درس عرفان القران کی نشست منعقد

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) تحریک منہاج القران ٹوبہ کے زیر اہتمام پانچویں درس عرفان القران کی نشست منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب مذہبی سکالر حضرت علامہ پروفیسر صابر کمال وٹو خدمت دین کی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان علامہ محمد سرفراز مصطفوی نے سر انجام دیے تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے قاری تصور عباس نے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد سروری قادری نے پیش کی محفل میں بزرگوں بچوں، نوجوانوں کے علاوہ خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی تحریکی کارکن جاوید اسلم جنجوعہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا سٹال لگایا لوگوں نے بڑے شوق سے کتب خریدیں اس موقع پر علامہ صابر کمال وٹو نے دین کا اصل تصور واضح کرتے ہوئے بتایا کہ دین ایک مکمل ضابطہ حیات ہے. دین ایک نظام کا نام ہے. اور تاجدار کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد کا مقصد اس نظام اور دین کودنیا کے سب نظاموں پر غالب کرنا ہے اور خدمت دین اصل میں دین کے غلبہ کے لیے جدوجہد کرنا اور دین کی مٹتی ہوئی قدروں کو بحال کرنا اور پھر سے زندہ کرنا ہے جب تک دین بطور نظام کا تحفظ ممکن نہیں ہو گا تب تک دین غالب نہیں آئے گا. اور اس کی مثال امام حسین علیہ السلام کی وہ جدو جہد ہے جس کے لیے کربلا جیسی عظیم جدو جہد ہوئی وہ بھی در اصل دین کو غالب کرنے کی جدوجہد تھی.نمازیں پڑھنے سے اور روزے رکھ لینے سے اور فقط حقوق اللہ اور حقوق العباد کے پورا کر لینے سے دین کی خدمت نہیں ہے بلکہ معیاری دین یہ ہے وہ جد جہد کی جائے جس سے دین کا غالب ہونا ممکن ہو اور یہی اصل خدمت دین ہے.. ایمان ہم سے یہی تقاضا کرتا ہے کہ آقا علیہ السلام کے لائے ہوئے دین اور نظام کو غالب کیا جائے اس دور میں تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی ساری جدو جہد در اصل دین کو غالب کرنے کی کوشش ہے اور اس کے لیے وہ پوری دنیا میں یہ کوششیں کرتے نظر آتے ہیں.مرکزی نظامت دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ایک تبلیغ دین کا وہ شعبہ ہے جس کے تحت ملک بھر میں لوگوں کو آقا علیہ السلام کی اس فکر سے آشنا کرنے کے لیے ماہ رمضان میں دروس عرفان القرآن کی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ٹوبھہ کی تنظیم خدمت دین کے اس پہلو کو بڑے احسن انداز میں نبھا رہی ہے اج بروز پیر صبح نماز فجر کے بعد چھ روزہ درس عرفان القران کے سلسلے میں منعقدہ اخری نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے