پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
تحصیل پنڈدادنخان کی انتظامیہ اشیاء خوردونوش ، پھلوں اور پولٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف ، پنڈی سید پور، پنن وال ، دھریالہ جالپ، پنڈ دادن خان ،للہ شریف، ٹوبھہ، اتھر، کھیوڑہ، ساؤ وال،کندوال ہرن پور سمیت تحصیل بھر میں اشیاء خوردونوش ، پھلوں اور پولٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں تحصیل پنڈدادنخان کی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ۔ دوکانداروں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی عوام کی چمڑی ادھوڑنا شروع کر رکھی ہے عوام کو مہنگائی کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جلالپور شریف میں بھی پھلوں اور پولٹری کی قیمتوں میں خاطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ جلالپور شریف میں کینو کا ریٹ 400 سے 450 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے اور دیگر کئی قصبات میں 600 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے جب کہ پنجاب میں قیمت 350 روپے درجن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جب کہ چکن کی قیمت پنجاب ایپ پر 600 روپے کلو ہے اور چکن فروشوں نے 700 ، 750 ، اور 780 روپے کلو کے حساب سے سیل کر رہے ہیں بڑا گوشت ایک ہزار روپے سے 12 سو روپے فی کلو تک جب کہ چھوٹا گوشت 1800سو روپے سے 2000 ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے اس میں بیمار بھیڑ بکریوں اور بڑے مال مویشیوں کا گوشت بھی شامل ہوتا ہے جو کہ اوور پرائس ہے اور عوام کے ساتھ بڑا ظلم اور زیادتی ہے ۔ تاہم تحصیل پنڈدادنخان کی انتظامیہ ابھی تک حرکت میں نہیں آئی ۔ عوام کا کہنا ہے کہ دوکانداروں نے رمضان المبارک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔ عوام کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خوردونوش پھلوں ،بڑے گوشت چھوٹے گوشت اور پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر فوری نوٹس لے کر ہماری مشکلات کا فوری حل نکالا جائے ۔
