واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات سے اچھے نتائج کی توقع ہے، یوکرین معدنی معاہدے پر دستخط کرے گا۔یوکرین سے متعلق اپنے نئے بیان میں انہوں نے کہا کہ روس پر ٹیرف سے متعلق بہت سی چیزوں پر غور کیا جا رہا ہے، یوکرین کے معاملے پر سعودی عرب سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں یوکرین میں امن چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ یوکرین بھی امن چاہتا ہے، یوکرین نے امن کے حوالے سے وہ نہیں کیا جو اسے کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس، چین اور ایران فوجی مشقوں سے بالکل بھی پریشان نہیں ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے پاس معاہدے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔یوکرائنی اور امریکی صدور نے سعودی عرب کے اپنے اپنے دوروں کی تصدیق کی ہے تاہم ٹرمپ نے اس سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ آیا وہ زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں :عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جانئے کتنی کمی ہو رہی ہے
The post روس اور یوکرین کے پاس معاہدے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on ABN News.