0

پیپلزپارٹی احتساب سے نہیں بھاگی، شرجیل میمن

شرجیل میمن
وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی احتساب اور جیلوں سے نہیں بھاگی۔ ہم پاکستان میں بیٹھ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سے ڈری ہے نہ ڈرے گی، آصف زرداری 12 سال جیل میں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی احتساب اور جیلوں سے نہیں بھاگی ، ہم پاکستان میں بیٹھ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔