راولپنڈی ( اے بی این نیوز )بشر یٰ بی بی راولپنڈی میں درج 10مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئی بشری بی بی نے اپنے تحریری جواب وکلاء سلمان صفدر،فیصل ملک،حسنین سنبل کی موجودگی پولیس کے تفتیشی افسران کو دے دیئے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنے وکلاء سلمان صفدر،فیصل ملک،حسنین سنبل کی موجودگی میں تحریری جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے کسی منصوبہ بندی،توڑ پھوڑ،جلاو گھیراو میں ملوث نہیں تھی
جواب میں کہا گیا کہ میرٹ پر تفتیش کرکےحقائق سامنےلائےجائیں،ہمیں انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائےبشری بی بی کے بیان قلمبند کراتے وقت بانی پی ٹی آئی بھی موجود تھے استغاثہ کے الزامات کو بے بنیاد،حقائق کے منافی اور جھوٹے ہیں آج تک کوئی بھی عمل آئین و قانون کے منافی نہیں یاد رہے کہ بشری بی بی کے خلاف 26نومبر احتجاج پر راولپنڈی میں 10مقدمات درج ہیں تاہم تھانہ ڈھڈیال چکوال کے مقدمہ میں بشری بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئی
مزید پڑھیں :عمران خان کا پارٹی کے حوالے سے اہم تریں فیصلہ،جا نئے کس کس کا نکال دیاجا ئیگا،آرمی چیف کے نام تیسرے خط کی تیاری
The post بشر یٰ بی بی راولپنڈی میں درج 10مقدمات میں شامل تفتیش ، عمران خان بھی موجود تھے appeared first on ABN News.