اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات ۔ عالیہ حمزہ کی تحریک تحفظ ائین پاکستان کے سربراہ سے اسلام اباد میں ملاقات ہوئی۔
عالیہ حمزہ نے پنجاب بھر سے پارٹی قائدین کے وفد کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترجمان اپوزیشن اتحاد اخونزادہ حسین یوسف زئی بھی شریک۔ ملاقات میں عالیہ حمزہ کی جانب سے پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت ہوئی ۔
عالیہ حمزہ نے اپوزیشن اتحاد سربراہ کو پنجاب میں پارٹی اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا۔ 8 فروری کو پنجاب کی قیادت اور ورکر بھرپور انداز سے نکلیں گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی سربلندی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔
مسائل کا حل آئین پر عمل سے ہے ، پنجاب کی قیادت کی ملاقات میں 8 فروری احتجاج پر مشاورت ہوئی ، اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے پنجاب میں ورکرز کو دوبارہ متحرک کیا۔
ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے پنجاب میں دوروں پر بات ہوئی ۔
مزید پڑھیں :جس کورٹ میں ججزکی مخصوص تعدادہی12ہےتوپھر13کیسےکردی گئی،ریاست علی آزاد
The post 8فروری کو پنجاب کی قیادت اور ورکر بھرپور انداز سے نکلیں گے ،عالیہ حمزہ appeared first on ABN News.