اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور مے مطابق لانگ حج پیکیج کی حتمی قیمت 10لاکھ75ہزار مقرر،
شارٹ حج پیکیج 11لاکھ 50ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10فروری وصول کی جائے گی۔ سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں ۔نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30جنوری تک ہوگی۔
شارٹ حج کی بکنگ مکمل،خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی۔ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :قلعہ عبداللہ ،سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج ہلاک،2 جوان شہید
The post حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا گیا،محدود تعداد میں نشستیں باقی،نئی درخواستوں کی وصولی کب تک ہو گی ،جا نئے appeared first on ABN News.