اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تحریک انصاف نے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی جس میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کرسکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، اس لیے آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز کی تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اس سے قبل سپریم کورٹ میں 15 درخواستیں دائر ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ پر ن لیگ سے مذاکرات کرنے والی کمیٹیاں تحلیل کردیں
The post پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا appeared first on ABN News.