0

190ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی طور پربنایا گیا اس میں کچھ نہیں ،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی طور پربنایا گیا اس میں کچھ نہیں ۔ این سی اے اور بزنس ٹائیکون کےدرمیان برطانیہ میں معاہدہ ہوا تھا۔
معاہدے کے مطابق بزنس ٹائیکون نے رقم پاکستان کے حوالے کرنا تھی۔ معاہدے کے مطابق رقم کو رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرانا تھی۔ ایسا نہیں کہ این سی اے کو کسی نے دھوکہ دیا،انہیں اکاؤنٹ کی معلومات تھیں۔
ایک معمول کی خفیہ دستاویز بنائی گئی تھی جس کاکابینہ میں پیش کیا گیاتھا۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں خفیہ دستاویز کو پیش کیا جاسکتا ہے۔ معاہدے کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی گئی تھی جوحفیہ رکھی گئی۔
رقم بزنس ٹائیکون کی فیملی سے رجسٹرارسپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آتی ہے۔ سپریم کورٹ نے رقم حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا جواکاونٹ میں موجود تھی۔ تاثر یہ دیا گیا جسیے رقم چکمہ دے کرسپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں مگوائی گئی۔ کیس یہ بنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور شہزاد اکبر نے این سی اے کو دھوکہ دیا۔

مزید پڑھیں :حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، بشریٰ بی بی کے اعصاب مجھ سے زیادہ مضبوط ہیں،عمران خان

The post 190ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی طور پربنایا گیا اس میں کچھ نہیں ،سلمان اکرم راجہ appeared first on ABN News.