پنڈی سید پور ویلفئیر سوسائٹی کی شاندار کارکردگی قربانی کی الایئشوں کو ٹھکانے لگانے کا ہدف پورا کر لیا گیا۔ مہر دانش اقبال

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)پنڈدادن خان کے نواحی گاؤں پنڈی سید پور کی ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے عید قربان کے موقع پربہترین انتظامات کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی سید پور ویلفئیر سوسائٹی انتظامیہ نےقربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے گاؤں کے چاروں اطراف دس پوانئٹ مختص کئے گئے جس میں نزد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، بوائز ہائی سکول، بنیادی مرکز صحت، یونین کونسل آفس، پوہ والا کھوہ، سیدن دربار چوک، ٹھل چوک، چبہ والی سائیڈ اور محلہ رسول آباد شامل ہیں۔ جہاں پر لوڈرز رکشوں اور ٹریکٹر ٹرائی کی مدد سے الایئشوں کو مقررہ مقام پر ڈمپ کیا گیا سماجی حلقوں نے پنڈی سید پور ویلفئیرسوسائٹی کی انتظامیہ بلخصوص چوہدری طیب نذیر، ڈاکٹر ثاقب حبیب، چوہدری اصغر علی، چوہدری محمد عظیم اور دیگر ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عید کے دن انہوں نے کام کیا ہے، وہ قابل تحسین ھے صفائی کے بہترین انتظامات پر سوسائٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں