تحصیل ناظم پنڈ دادنخان کا ٹکٹ مجھے ہی ملے گا ، ملک منور اقبال اعوان

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) اپنی پارٹی،گروپ اور دھڑے کے ساتھ ہمیشہ وفا کی ہے یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری فیصل فرید مجھ پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں انشاء اللہ تحصیل ناظم پنڈ دادنخان کا ٹکٹ مجھے ہی ملے گا جس کا باقاعدہ اعلان اعوان پور میں ہونے والے ایک اجتماع میں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار امید وار برائے تحصیل ناظم پنڈ دادنخان ملک منور اقبال اعوان نے لدھڑ ہاؤس جہلم میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بہت جلد وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی طرف سے ہر یونین کونسل کو دو کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے لئے دئیے جائیں گے پیر چک سے پنڈی سید پور روڈ کارپیٹڈ کی جائے گی لِلہ انٹر چینج جہلم روڈ کا بہت جلد ٹینڈر لگ جائے گا اس سے قبل جتنی بھی کارپیٹد روڈ بنائی گئی ہیں عوام ان سے بھر پور فائدہ اٹھا ر رہے ہیں حلقہ بھر سے عوام کی پی ٹی آئی میں شمولیت کرنا چوہدری فواد حسین پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے جن لوگوں کے ذہن میں یہ بات آ گئی ہے کہ فواد چوہدری ہی عوام کا مسیحا ہیں تو وہ لوگ ان کے ساتھ مل رہے ہیں عوام دیکھیں گے کہ پانچ سال مکمل ہونے پر حلقہ میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا بہت جلد ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے۔