منہاج یوتھ لیگ ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی تنظیمِ نَو کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام

پنڈ دادنخان ( ملک ظہیر اعوان) منہاج یوتھ لیگ ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی تنظیمِ نَو کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام پننوال کے مقام پر کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عمران یونس (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل) جبکہ اجلاس کی صدارت زین العابدین (صدر) منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران یونس نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نئے نوجوانوں کو ہر سطح پر دعوتِ عمل دیتی ہے کہ چاہے آپ کا تعلق کسی بھی شعبے سے تعلق ہو آپ یہاں آکراپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں منہاج یوتھ لیگ ایک فورم ہے کہ جو تحریک کی بالائی تنظیمات کو ہر سطح پر قیادت فراہم کرتی ہےتاکہ جوانوں کے تحریک کی ورکنگ کو مؤثر بنایا جا سکے۔
بعد اَزاں تنظیمِ نَو کے عمل میں ضلع کیلئے سلطان احمد قادری صدر اور جہانگیر شہزاد جنرل سیکرٹری جبکہ تحصیل پنڈدادنخان کیلئے چوہدری شہزاد بھابھ صدر جبکہ ہارون احمد ملک جنرل سیکرٹری ہاؤس کی تائید کیساتھ منتخب ہوئے۔
تقریب کے اختتام پر زونل اور سینئر تحریکی قائدین نے تمام نومنتخب ذمہداران کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں سے نوازا۔